کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ ودیگر نے بیان میں گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور کارکنوں و رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بیان میں مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار قائدین اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔