کوئٹہ (آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے تعلیمی وژن اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی دلچسپی سے محکمہ سائنس اینڈ آئی ٹی حکومت بلوچستان نے گوگل سرٹیفکیٹ پروگرام شروع کیا ہےجس میں بلوچستان کے نوجوانوں بالخصوص خواتین اور طالبات کو گوگل اسکالرشپ سرٹیفکیٹ پر رواں برس 2000بچوں کو مفت تربیت دی جائے گی، بچے اور بچیاں جو کمپیوٹر کے ذریعے آن لائن کام کرسکتے ہیں انہیں یہ سہولت حاصل ہوگی، 30 دسمبر 2024 سے 10 کیٹگریز میں سے ایک فرد کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ پروگرام کا دورانیہ 100 گھنٹے سے لیکر 200 گھنٹے یا 250 گھنٹے ہوگا۔ یہ تربیت بچوں کو گھر میں کسی بھی وقت منسلک کورسیرا کے پلیٹ فارم کے ذریعہ فراہم کی جائے گی ۔ ان سرٹیفکیٹس کی فیس $400سے $1,000ہے، لیکن گوگل نے سرٹیفکیٹ کے لیے $2,000 کی فیس معاف کی ہے۔ اس پروگرام کو لانے میں بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ ٹیک ویلی اسلام آباد نے بلوچستان میں گوگل کے ساتھ مل کر یہ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ گزشتہ سال تین ہزار طلبہ کو یہ سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔ اس سال 2000 طلبا کو یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے اسکالر شپ دی گئی۔ بلوچستان حکومت اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مفت گوگل سرٹیفکیٹ پروگرام تمام طلبا کو بھیجنے کے لیے جس کے لیے انہیں ایک لنک دیا گیا ہے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ تمام کالجوں کے وائس چانسلر، تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور تمام کالجوں کے پرنسپل سے کہا گیا ہے کہ وہ اس لنک کو طلبا کے ساتھ شیئر کریں تاکہ انکا کا اندراج کروانے اور تکمیل تک ان کے سرٹیفکیٹ کی نگرانی کرنے کیلئے تاکہ طلبا یہ موقع ضائع نہ کریں۔