• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی پنشن 10 سال تک محدود، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ، فوجیوں کی پنشن کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ فنانس ڈویژن نے پے اینڈ پنشن کمیشن2020کی سفارش پر وفاقی ملازمین کے پنشن رولز میں تین اہم ترامیم کردی ہیں، آفس میمو ر نڈم کے مطابق شریک حیات کی وفات یا اہل نہ ہونے کی صورت میں باقی ماندہ اہل فیملی ممبرز کو پنشن کی مدت کو زیادہ سے زیادہ دس سال تک محدود کردیاگیا ،اگر متوفی پنشنر کا بچہ معذور ہو تو اسے تاحیات پنشن ملے گی،اہل بچے کی صورت میں عمو می فیملی پنشن دس سال تک یا بچے کی عمر21سال ہونے تک ملے گی،سپیشل فیملی پنشن میں کی گئی ترمیم کے تحت پنشن وصول کرنے والی شریک حیات کی وفات یا اہل نہ رہنے کی صورت میں فیملی ممبرز کو25سال تک پنشن ملے گی،اگر پنشنر کا بچہ یا بچی معذور ہو اتو یہ پنشن تاحیات ہو گی،آر مڈ فورسز اور سول آر مڈ فورسز کے تمام ر ینکس کیلئے پہلے سے موجودپنشنر کیلئے پنشن کی شرح میں پچاس فیصد کا اضا فہ کیا گیا۔ یہ پنشن اہل وارثوں کو ٹر انسفر کی جاسکے گی،تیسری تر میم کے تحت رضا کا رانہ ر یٹا ئر منٹ لینے والے ملازمین کو پینلٹی لگے گی ، نئی تر میم کے مطابق اگر کوئی ملازم پچیس سال سروس کے بعد رضاکا رانہ طور پر ریٹائرمنٹ لے گا تو اسے پنشن میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، پنشن کی کٹوتی تین فی صد کی شرح سے ہوگی۔ اس کا اطلاق ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ہو گا۔ اس تاریخ سے 60سال کی عمر تک کی باقی رہ جانے والی سروس پر ماہانہ گراس پنشن پر تین فی صد کٹوتی کی جا ئے گی ۔ اس تخفیف کی بالائی حد بیس فی صد مقرر کی گئی ہے۔ان ترامیم کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کردیاگیا ، تمام وزارتوں اور ڈویژنون کو ان ترامیم پر عملدرآ کیلئے او ایم بھیج دیاگیا ،ان ترامیم کا اطلاق فوری ہو گا،عمو می فیملی پنشن میں ترمیم کیلئے جاری کئے گئے۔

اہم خبریں سے مزید