سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں دو الگ الگ واقعات میں بھارتی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کی جس کی شناخت جتندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی۔ ادھرضلع پونچھ کے علاقے بنپت کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ایک بھارتی فوجی اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کا موٹرسائیکل سڑک سے پھسل کر نیچے گر گیا۔