• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ‘ FIA کو جسٹس طارق کیخلاف انکوائری سے روکدیا

کراچی (محمد منصف/اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے ایف آئی اے کو جسٹس جہانگیری کے خلاف ہر قسم کی انکوائری سے روکتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے افسران نے انکوائری کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور یہ عمل معزز جج کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ ججز کے خلاف انکوائری صرف سپریم جوڈیشل کمیشن کرسکتا ہے‘ عدالت عالیہ نے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جسٹس جہانگیری کے خلاف پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا پر کوئی خبر شائع یا نشر نہ ہو۔ ڈویژن بینچ کے سربراہ جسٹس صلاح الدین پہنور نے حکم نامے میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اور ان فئیر مینز کو ججز کی ڈگری کے خلاف انکوائری کا اختیار نہیں ہے۔ فاضل جج کے خلاف انکوائری عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے۔

اہم خبریں سے مزید