• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کینیڈین پاسپورٹ پر بیرون ملک بھجوانے کا معاملہ، ایک اور سہولت کار گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعلی کینیڈین پاسپورٹ پر بیرون ملک بھجوانے کے معاملہ میں ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے- ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنیوالے مسافروں کے سہولت کار محمد رحیم ذکی کو چھاپہ مار کارروائی میں گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔ملزم کو پہلے سے گرفتار امیگریشن اہلکار محمد عدنان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2 مسافروں کو ایف آئی اے اہلکار سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم جعلی دستاویزات پر مختلف پروازوں کے ذریعے سفر کرنیوالے مسافروں کی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید