لاہور(خصوصی نمائندہ،خبر نگار ) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی ترسیل اور زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا گیا، گرین ٹریکٹر سکیم، ایگریکلچر گریجو یٹس انٹرن شپ اور ٹیوب ویل سولرلائزیشن کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ کارڈ کے ذریعے کسان 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کر سکے گا۔ اوکاڑہ،بہاولپور،ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی ما ل پائلٹ پراجیکٹ کا آغازکر دیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سی ایم اینیشیٹیوز سے متعلق اجلاس میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔