کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے تک کی کمی،یورو کی قیمت 1.76 روپےگھٹ گئی ،پاؤنڈ بھی 1.58 روپے تک سستا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی سےڈالر کی قیمت خرید 278.60 روپے سے کم ہو کر 278.55 روپے اور قیمت فروخت 278.75 روپے سے کم ہو کر 278.70 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک پیسے کے اضافے سے 279.46 روپے سے بڑھ کر 279.47 روپے جبکہ قیمت فروخت 8 پیسے کی کمی سے 281.03 روپے سے کم ہو کر 280.95 روپے ہو گئی۔