اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) معروف کاروباری گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے منگل کی شب جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زیادہ کمی ہو گئی ہے، اس کے نتیجے میں پاکستان میں افراط زر کی شرح آئندہ ہفتوں میں مزید کم ہو جائیگی اور مہنگائی میں کمی آئیگی۔ بنک / پالیسی ریٹ سترہ سے اٹھارہ فیصد تک پاکستان میں ہو گا مگر خطے کے دوسرے ممالک میں بنک ریٹ پاکستان سے بہت کم ہے۔