پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی نے اداروں کی سیاست میں مداخلت کیخلاف قرارداداکثرت رائے سے منظورکرلی ،قرارد ا د حکومتی رکن شیرعلی آفریدی نے پیش کی جسکے متن میں کہاگیاکہ ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کراپنے فرائض آئین وقانون کے مطابق سرانجام دے لیکن پچھلے دوسالوں سے میں کچھ افسران کی مداخلت ان کے اپنی حلف سے انحراف ہے ۔ یہ اسمبلی متفقہ طور پر اس چیز کابھی پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ ان افسران کے خلاف فوجی قوانین کے مطابق نوٹس لے کر ان کے خلاف کا رروائی کی جائے۔ان کو غیرآئینی اور غیرقانونی اقدامات سے بازرکھاجائے یہ ایوان فوج کی لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتاہے لیکن چند افسران کے ذاتی مفادات نے اس ملک کی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔