کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے بلوچستان سے آنے والی بس کے ذریعے 3 کلو گرام میراجوانہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ایک مسافر گرفتار،تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کو ملنے والی اطلاع پر بلوچستان سے آنے والی بسوں اور کوچوں کی نگرانی شروع کی گئی ،اس نگرانی کے دروان موچکو چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمز کے عملے نے بلوچستان سے آنے والی الممتاز کوچ (بس) رجسٹریشن نمبر C385 کو روک کر اس کے سامان اور بس کی تلاشی لی جس کہ نتیجہ میں عمران نامی مسافر کے سامان سے 3 کلو گرام میراجوانہ ویڈ منشات جس کی مالیت 27 لاکھ روپے ہے برآمد ہوئی منشیات کو تحویل میں لے کر ضبط کر لیا گیا اور مسافر کے خلاف کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔