راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران، شاہ محمود و دیگر پر فرد جرم کیخلاف د رخواستیں خارج کر دیں،مسلسل غیر حاضر ی پر زین قریشی، ناصر محفوظ ودیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، آج عدالت پیش کرنیکی ہدایت ، پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور، شیخ رشید احمد، شہریار آفریدی، شبلی فراز، عمر تنویر بٹ، کنول شوزب، مسرت جمشید چیمہ، فواد چوہدری، سکندر زیب مرزا، راجہ ناصر محفوظ، سعد علی خان، سعد سراج، فہد مسعود اور تیمور مسعود نے اپنے وکلاء کے ذریعے دائر درخواستیں میں موقف اپنایا کہ ہم پر عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں لہذا بری کیا جائے۔ عدالت نے اسی کیس میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر زین قریشی، چودھری بلال، ناصر محفوظ، شہیر سکندر، محمد عاصم اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے آج ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔