• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی بزنس مینوں کی پاکستان سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)حسینہ واجد کے فرار کے بعد بنگلہ دیشی بزنس مینوں کی پاکستان سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہونے لگا۔ کپاس، سیمنٹ، چمڑے، غذائی اشیاء، کیمیکلز، مشینری اور مختلف صنعتوں کی دیگر مصنوعات شامل, 484.64 ملین ڈالر کی کپاس، نمک، سلفر، سیمنٹ اور چونے کی برآمدات 54.65 ملین ڈالر رہیں پاکستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال2024 / 2023 میں 690.47 ملین امریکی ڈالر رہیں جو اقوام متحدہ کے کامرس / ٹریڈ ڈیٹا بیس کے مطابق ہے جسے دسمبر 2024 میں اپ ڈیٹ یو این نے کیا ۔ان برآمدات میں مختلف اشیاء شامل ہیں جن میں کپاس سب سے نمایاں رہی جس کی مالیت 484.64 ملین ڈالر رہی۔ نمک، سلفر، سیمنٹ اور چونے کی برآمدات 54.65ملین ڈالر رہیں جبکہ تیل دار بیج، پھل، اناج اور دیگر بیجوں کی برآمدات 38.64 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ غیر نامیاتی کیمیکلز اور قیمتی دھاتی مرکبات 25.08ملین ڈالر کی مالیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ اسی طرح مشینری، بوائلرز اور جوہری ری ایکٹرز کی برآمدات 10.81 ملین ڈالر، مصنوعی اسٹپل فائبر 9.89 ملین ڈالر، رنگائی کے مواد اور کیمیکلز 9.40 ملین ڈالر جبکہ خام چمڑا اور کھال8.23 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید