• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک اور فوری بحالی، کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی

گھارو( نامہ نگار )دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک اور فوری بحالی سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن پھٹ گئی,مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق جمعہ کی دوپہر کےالیکٹرک کی جانب سے واٹربورڈ کارپوریشن کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد فوری بحال ہو گئی جسکے باعث پمپنگ بند ہو کر دوباہ اسٹارٹ ہونے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 قطر انچ کی لائن بیک پریشر کے باعث قومی شاہراہ کے قریب پھٹ گئی جسکے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی تاہم لائن پھٹ جانے سے مذکورہ مقام پر پانی کھڑا ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید