اوستہ محمد(جنگ نیوز)حروں کے پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی این او سی دے دی ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکتے،ضیا الحق کے وقت میں کالاباغ ڈیم تقریباً ختم ہوچکا تھا، بےنظیر کی حکومت آئی توڈیم کیلئے فنڈز جاری کیے گئے۔اوستہ محمد میں خطاب کرتے ہوئے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا تھاکہ ضیا الحق کے وقت میں کالاباغ ڈیم تقریباً ختم ہوچکا تھا، بےنظیر کی حکومت آئی توکالاباغ ڈیم کیلئے فنڈز جاری کیے گئے، اُس وقت بھی ہم کہہ رہے تھے مری ہوئی چیز کو کیوں زندہ کررہےہیں۔