کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کے لیئے جاری رہنما ہدایات کے مطابق دوران ڈرائیونگ، لائسنس کی عدم موجودگی پر گاڑیاں پولیس تحویل میں لی جائیں گی۔بغیر لائسنس موٹر سائیکل ڈرائیونگ پر 1000 جرمانہ عائد کیا جائیگا،پبلک سروس وہیکلز/ اور ایل ٹی وی ڈرئیونگ پر 2000 روپئے،کار/جیپ پر 1500 روپے جبکہ بھاری یا ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل کی بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2500 روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔لرنرز ڈرائیونگ لائسنس کے حصول یا پہلے سے موجود ڈرائیونگ لائسنس دکھانے پر ہی گاڑیوں کو چھوڑا جائیگا۔ ڈرائیورز کے پاس لائسنس کا ہونا لازمی ہے۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں سڑکوں شاہراہوں پر لانے سے گریز کریں۔