• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ اور خنجر کے وار سے 3افراد زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)22نمبر چونگی کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ اور خنجر سے وار کرکے 3افراد کو زخمی کردیاگیا۔ تھانہ آراے بازار کو اویس نوید نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی زین نوید نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرے دوست زین بٹ کی ہوٹل میں لڑائی ہوئی ہے ۔ میں گھر سے زین نوید اور زین بٹ کو ہمراہ لیکر جب چونگی نمبر22 اڈا پر پہنچا اور عدنان طارق سے لڑائی جھگڑا کی وجہ پوچھی تو دونوں بھائی نشہ میں تھے۔ دونوں کے پاس پسٹل تھے۔ اتنی دیر میں میرا چچا زاد سلمان بھی آگیا جس نے دونوں پارٹیوں کی صلح کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں بھائیوں نے فائرنگ شروع کر دی عدنان طارق نے سیدھا فائر مجھ پر کیا جو مجھے دائیں ٹانگ پر لگا ۔میں نے غصے میں آکر خنجر نکال کر دونوں بھائیوں کو زخمی کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید