• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالہ ز اد بہن کو اغواء کر کے شادی کرنیوالا نوجوان قتل

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) بھکر کے علاقے دریا خان سے خالہ ز اد بہن کو اغواء کر کے شادی کرنے والے نوجوان عجب گل کو وفاقی دارالحکومت میںقتل کر دیا گیا ،پولیس نے مقتول کے والد امام بخش کی مدعیت میں دولہن کے بھائی نعیم عباس اور ماموںمحمد اسحاق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا بیٹا گزشتہ تین سال سے روات میںباربر کا کام کرتا تھا ،11جنوری کو مقتول اپنی چچی اور اس کی چھ سالہ پوتی کے ہمراہ سودا سلف خریدنے کیلئے بازار گیا تو دودھ کی دوکان پر چہرہ ڈھانپے ہوئے ایک شخص نے اس کے قریب آکر گولی ماردی وہ بھاگ کر دودھ شاپ میں گیا مگر قاتل نے اس کا پیچھا کرکے مزید فائر کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جو پیر کو زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔ مقتول کے ہمراہ میری بھابھی نے قاتل نعیم عباس اور اسحاق کو شناخت کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید