راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چار لڑکیوں اور ایک شادی شدہ شخص کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ صادق آباد کومحمد اشرف نے بتایا کہ میری بیٹی (الف)عمر 15 سال اغواء ہو گئی۔تھانہ سول لائنزکو تسمیہ شکیل نے بتایاکہ میرے موبائل پر شوہر کے وائس نوٹ آئے ہوئے تھے کہ میں ٹھیک ہوں اور صبح تک گھر آجاؤں گا مگراب تک ان کا نمبر بند ہے اور کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں۔تھانہ سول لائنزکو عبدالحمید نے بتایا کہ میری بیٹی(س) عمر 18سال 6جنوری کو گھر سے غائب ہوگئی ۔اب مجھے معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو ہاشم کلیم نے اپنی والدہ،ہمشیرہ ماہ نور، محمد زوہیب اورثاقب کی مدد سےاغواء کر لیا۔ تھانہ صدر بیرونی کو ملک محبوب الہی نے بتایا کہ بیٹی (س) عمر 22 سال کو کو ئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ روات کو سہیل ندیم نے بتایاکہ بیٹی (س)عمر 18 سال کو کوئی اغواء کر کے لے گیا ۔