• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیر ترکیہ کی چیئرمین بورڈ آف گورنرزاو پی ایف سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سفیر جمہوریہ ترکیہ ڈاکٹر عرفان نزیراوغلو نے چیئرمین بورڈ آف گورنرزاوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف)، سید قمر رضا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جمہوریہ ترکیہ میں مقیم تقریباً 27,000 اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔لاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تعاون کے دائرہ کار پر بھی بات چیت ہوئی۔سید قمر رضا نے تجویز دی کہ قانونی ذرائع سے پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کے مواقع تلاش کئے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید