• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر C-14کے236رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی کردی۔ قرعہ اندازی کےذریعے 236 پلاٹس الاٹ کئے گئے۔ قرعہ اندازی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے قرعہ اندازی کے عمل کی نگرانی کی۔واضح رہے سی ڈی اے کو سیکٹر C-14میں پلاٹس حاصل کرنے کیلئے 1700 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹر C-14 میں لوگوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید نئے سیکٹرز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت الیکٹرک فیڈر بسوں کے آپریشنز کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا۔انہوں نے فیڈر روٹس پروجیکٹ میں شامل تمام بسوں کو فوری طور پر چلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے روٹس کا انتخاب کیا جائے جہاں مسافروں کا رجحان زیادہ ہو۔
اسلام آباد سے مزید