راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کیلئےتقریبا 8کنال 11اعشاریہ5 مرلے اراضی ایکوائر کی گئی ہےجس کی لاگت317اعشاریہ623ملین روپے ہےجبکہ یوٹیلیٹی سروسز کیلئے آئیسکو کو 264 اعشاریہ314ملین روپے اور ایس این جی پی ایل کو30ملین روپے ادا ہوئے ہیں۔منصوبہ کی انتظامی منظوری 2113 اعشاریہ612ملین روپے کی ہے۔ زرائع کے مطابق منصوبہ کیلئے مالی سال2024-25 کیلئے850ملین روپے جاری ہوئے۔دریں اثناء ذرائع کے مطابق اکبر مارکیٹ مریڑ چوک کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کیلئے پنجاب حکومت تقریبا30کروڑ روپے کے فنڈ فراہم کررہی ہے۔مارکیٹ میں 82کے لگ بھگ دوکانیں ،ورکشاپس ہیں۔