راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 19 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر سامان کے علاوہ 10 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے، تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی میں دو موٹر سائیکل تین موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی، شہر اقتدار میں 5 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ حیدری چوک میں 2موٹرسائیکل سوار محمدعلی سے موبائل اور30 ہزارروپے ، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سکول روڈ پر کانسٹیبل محمد عظیم اپنے بھتیجے احمد کبیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک لیاگن پوائنٹ پر ان سے موٹرسائیکل ،2موبائل اور 20ہزار روپے ، لین 6 علی مارکیٹ کے قریب 2نامعلوم ملزمان عمیر ذوالفقار عباسی سے موٹرسائیکل اور موبائل ، ویسٹریج سٹریٹ نمبر2میں عبید اکرم ہاشمی سے دو نامعلوم لڑکے موٹر سائیکل اور موبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ گلشن آباد میں3موٹر سائیکل سوارجاوید خان سے موٹر سائیکل ، موبائل اور ایک لاکھ 20ہزار روپے،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مسکین آباد میں 3نامعلوم ملزمان واصف سے موبائل اور والٹ ،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سواریاسر سے موبائل اور 25 ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ شہباز ٹاؤن میں محمد ادریس کے گھرسے تالے توڑ کر سونا مالیتی 4لاکھ روپے ،جہانگیر کالونی میں توصیف عباس کے گھر کےتالے توڑ کر 2لیپ ٹاپ ،ایل سی ڈی ، سونا مالیتی ساڑھے چار لاکھ روپے ، اڈیالہ روڈ پر ظہیر احمد کے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات ، دولاکٹ چین، 2انگوٹھیاں ، 2بالیاں، ایل سی ڈی ، دیگر سامان ،قائداعظم کالونی میں سعید آفتاب کے گھر سے 12لاکھ روپے ،3تولہ سونا اور4موبائل چوری ہو گئے ۔