• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے رہائشی علاقہ کےسرکل تھانوں میں تعینات پولیس کے ملازمین کے تبادلے

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) اپنے رہائشی علاقہ کےسرکل کے تھانوں میں تعینات راولپنڈی پولیس کے ملازمین کے تبادلے کردئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق سٹی پولیس آفیسر خالد محمودہمدانی نے حکم دیا تھاکہ راولپنڈی ضلع میں ایسے تمام پولیس ملازمین جو اپنے رہائشی ایریاکے تھانوں میں ڈیوٹی کررہے ہیں فوری طور پر ان کے تبادلے دوسرے سرکلز کے پولیس سٹیشنوں میں کئے جائیں ۔ ذرائع کاکہناہے کہ پولیس افسروں کامؤقف ہے کہ اپنے گھروں کے قریبی تھانوں میں تعینات ملازمین چھٹی کرکے اپنی رہائش گاہوں پر چلے جاتے ہیں اور متعلقہ تھانوں میں نفری موجودنہیں ہوتی جب کہ پولیس ملازمین کاکہنا کہ انہیں دوردرازتھانوں میں تعینات کرنا زیادتی ہے،اکثر پولیس سٹیشنوں میں رہائش اور کھانےکابندوبست نہیں۔ ان سے 12گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے جس کے بعد وہ اپنے گھرجاکر آرام کرسکتے تھے اور کھانا بھی اپنے گھروں میں جاکر کھاتے تھے ،مزیدیہ کہ آئی جی پولیس پنجاب کاحکم بھی یہی ہے کہ انہیں گھروں سے قریب تھانوں سے اس وقت تک تبدیل نہ کیاجائے کہ جب تک کوئی شکایت نہ ہو۔دوسرے سرکل میں تعیناتی سے انہیں طعام وقیام کے مسائل کے ساتھ ٹرانسپورٹ کا اضافی خرچہ بھی برداشت کرناپڑے گا۔تین ٹائم کاکھاناکم سے کم ایک ہزار روپے یومیہ بنتاہے جب کہ ٹرانسپورٹ کاخرچہ بھی بہت زیادہ ہے ،مہنگائی کے اس دورمیں وہ اپنی ماہانہ تنخواہ سے اتناخرچہ نہیں کرسکتے ،ملازمین کاکہنا ہے کہ سی پی او کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئیے ۔
اسلام آباد سے مزید