راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) امیرالمومنین حضرت علیؓ ابنِ ابی طالب کا یومِ ولادتِ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر علماء و ذاکرین نے مناقبِ علی المرتضیٰ بیان کئے اور ان کی تعلیمات و سیرت پر روشنی ڈالی۔ ٹی این ایف جے کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے جشنِ مرتضوی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمِ اسلام کو شیطانوں کے چُنگل سے نجات کیلئے جرأتِ حیدری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ امتِ مسلمہ افکارِ علی المرتضیٰ پر عمل پیرا ہو کر مسائل و مشکلات کے گرداب سے نکل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کعبہ میں آنے والے علی نے اسلام کی سربلندی کیلئے خانۂ خدا میں شہادت کا جام پی لیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 13 رجب کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے۔