راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مزید24 نئے کیسوں کے ساتھ تعداد314 ہو گئی ۔ 18کیسز کے اضافہ سے راولپنڈی میں ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد189ہوگئی ۔ ڈھوک منشی،کلیال،تخت پڑی،دھاماں سیداں، کوٹھہ کلاں،کھنہ ڈاک،راولپنڈی کینٹ،چکلالہ کینٹ اور گوجرخان سے نئے کیسز آئے ۔ دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 125 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مریضوں کا اضافہ ہوا۔