فرانس کےدارالحکومت پیرس سے دنیا کے سب سے رومانوی شہر کا تاج چِھن گیا۔
امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹاکر ریسرچ نے فنجیٹ ویکیشنز کے ساتھ مل کر حال ہی میں ایک سروے کیا جس میں 2 ہزار امریکیوں سے یہ پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں دنیا کا سب سے زیادہ رومانوی شہر کونسا ہے؟
اس سروے کے نتائج کے مطابق 34 فیصد لوگوں نے امریکی ریاست ہوائی کے دوسرے بڑے جزیرے ماؤئی کو دنیا کی سب سے زیادہ رومانوی جگہ قرار دیا جہاں اعلیٰ درجے کے ریزورٹس، خوبصورت ساحل، بانس کے جنگلات اور غروبِ آفتاب کے دلکش مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
پیرس کو سروے میں دوسری پوزیشن ملی کیونکہ 33 فیصد لوگوں نے اب بھی اسی شہر کو بہترین رومانوی شہر کے طور پر منتخب کیا جبکہ تیسری پوزیشن اٹلی کے شہر روم کو ملی۔