جنوبی افریقہ کے کسانوں نے دنیا کا سب سے وزنی آلو بخارہ (آلوچہ) کاشت کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دو کسانوں نے جب اپنے فصلوں کی تیاری کے بعد انھیں اتارنا شروع کیا تو ایک چونکا دینے والا انکشاف یہ ہوا کہ انکے باغ میں 16.3 اونس کا ریکارڈ توڑ آلوچہ پیدا ہوا ہے۔
یہ دونوں کسان جنکے نام ڈین اور ڈیون برنارڈ ہیں اور یہ اوپی پلاس بوئیڈری فارم کے مالک ہیں۔
ان دونوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کبھی اپنے آلوچے کی پیداوار ریکارڈ توڑنے کےلیے نہیں کی، بلکہ یہ تو خود بخود ریکارڈ توڑ بنے۔
ریکارڈ ساز 150 آلوچے ایک کمرشل درخت پر لگے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اتنے بڑے آلوچے کی پیداوار کےلیے کوئی اسپشل تیاری نہیں کی تھی۔
اس سے قبل بھاری آلوچے کا ریکارڈ جاپان میں 2021 میں قائم ہوا جب وہاں 3.8 اونس کے آلوچے پیدا ہوئے۔
ڈین برنارڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں بہت سے منفرد مائیکروکلیمٹس ہیں جو کہ آلوچے کی پیداوار میں بہت مدد دیتی ہے ہم ہر سال مٹی کے نمونے لیتے ہیں اور پھر ضرورت کے مطابق زمین کو تیار کرتے ہیں۔