• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کو عالمی فورمز پر اٹھائے، کشمیری رہنما

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ ) کشمیر ی رہنما، سابق صدر کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری محمد عظیم اور چوہدری رشید نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر پر روڈ میپ پیش کریں ۔ کشمیری رہنمائوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جعلی انتخابات کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جائے، وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر حکومت کا دائرہ کار مقبوضہ کشمیر تک وسیع کرنے، جنگ بندی لائن ختم کرنےکیلئے یو این سیکورٹی کونسل کےمستقل رکن ملکوں کا اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں سابق کونسلر رشید چوہدری نے کہا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے رہا ہے۔ جب کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ایک ہی ریاست ہے ۔ چوہدری رشید نے کہا پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر عدم دلچسپی اور ملک میں بڑھتا ہوا انتشار کشمیر ی عوام کی تحریک آزادی کشمیر پر اثر انداز ہورہاہے، رشید چوہدری نے وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے گزارش کی کہ وہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ 6نکات میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں اقوام متحدہ نے کشمیر پر قرار دادیں منظور کیں مگر دونوں ملکوں کو مسئلہ کے حل کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا جس کی سزا کشمیر ی کئی دہائیوں سے بھگت رہے ہیں، حق خود ارادیت کا مطالبہ صرف ایک فیشن بن چکا ہے، شملہ معاہدہ کے خاتمے کے بعد آزاد کشمیر کی حکومت کو نمائندہحکومت تسلیم نہ کرنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ، کشمیر کے موجودہ حالات مطالبہ کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے پارلیمانی نظام حکومت کو بااختیار ریاست تسلیم کیا جائے چوہدری رشید نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر پر سہ فریقی مذاکرات انتہائی ضروری ہیں تاکہ سیاسی حل تلاش کیا جا سکے، بھارت گذشتہ 76 سال سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انتخابات کرا رہا ہے، ساتھ ہی آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دے رہا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کشمیر پر اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کیلئے اقدامات کرے۔
یورپ سے سے مزید