• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری، کمپنیوں کا ملازمین کو 3 سال تک نہ نکالنے کی شرط میں نرمی کا مطالبہ

اسلام آباد،کراچی(نیوز ایجنسیاں)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا،کمپنیوں کا ملازمین کو 3 سال تک نہ نکالنے کی شرط میں نرمی کا مطالبہ، ملازمین کی قابلیت، تجربہ دیکھ کر فیصلہ خود کریں گے، برطانیہ اور یورپ کے بند روٹس کی بحالی کا بھی مطالبہ کردیا،۔ذرائع کے مطابق نجکاری میں شامل کمپنیوں نے ائیرلائن سے متعلق اثاثہ جات، طیاروں اور ہیومن ریسورس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرلی۔ ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی آئندہ ماہ اکتوبر میں طلب کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو 3سال تک نہ نکالنےکی شرط پر نرمی کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید