• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

42 شہروں میں جائیداد کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ متوقع

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو 42 بڑے شہری علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں میں 20 سے 100 فیصد تک اضافے کی تیاری کررہا ہے۔ 

جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن اسی ماہ جاری ہونے کی توقع ہے۔

 جائیداد کی قیمتوں میں اضافے سے ٹیکس آمدنی میں اضافے میں مدد ملے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 42بڑے شہروں کے لیے اپنی نظرثانی شدہ قیمتوں کی فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے اور اسے باقاعدہ طور پر جاری کرنے سے پہلے وزارت قانون کو جانچ پڑتال کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید