• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لاپتا شہریوں کی بازیابی کیلئے ایجنسیوں سے رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سمیت دیگر لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر ملک بھر کے حراستی مراکز اور ایجنسیوں سے بھی رپورٹ طلب کرلی، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے پیش ہوئے جبکہ بیشتر لاپتا شہریوں کے اہلخانہ عدالت پیش نہیں ہوئے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایم کیو ایم رکن قاضی اعجاز الدین سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا ہیں ، اہلیہ نے بتایا ہے کہ قاضی اعجاز الدین ایم کیو ایم کا رکن بھی تھا، جے آئی ٹیز سے معلوم ہوا ہے کہ شہری اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، دوستوں نے بتایا کہ انہوں نے کافی قرضے لیئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ خود لاپتا ہو ئے ہیں ، شہری کی گمشدگی کا مقدمہ بلال کالونی پولیس اسٹیشن میں درج ہے، صابر لیاقت آباد ، عزیز الحسن ناظم آباد اور دیگر شہری کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہیں، عدالت نے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید