کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہےکہ 12 ربیع الاول پر گورنر ہائوس میں عظیم الشان محفل منعقد ہوگی اور چراغاں بھی کیا جائے گا ،اس روز گورنر ہائوس کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھلے رہیں گے، 11اور12ربیع الاول کی عام تعطیل کے لئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں 12ربیع الاول کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بھی شرکت کی، جبکہ مولانا کوکب اوکاڑوی، جمیل راٹھو، شاہد غوری ، شبیر ابو طالب ، بلا ل سلیم قادری ، ثروت اعجاز قادری اور دیگر موجود تھے۔