• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم عظیم رہنما، پاکستان کا حصول ممکن بنایا، سلمان عبداللّٰہ مراد، مزار پر حاضری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر مزار قائد پر حاضری دی اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، ڈپٹی میئر نے کہا کہ قائداعظم دنیا کے عظیم رہنما تھے انہوں نے اپنی عظیم جدوجہد سے پاکستان کے حصول کو ممکن بنایا اور شہر کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ قائد اعظم کی جائے پیدائش ہے، ڈپٹی میئرنے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کراچی کو عظیم شہر قرار دیا تھا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس شہر کو ان کے خوابوں کی عملی تعمیر بنائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید