• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 7صبا ایوینیو اور خیابان فیصل کی کراسنگ کے قریب جمعرات کی صبح سیاہ گاڑی اور سفید شہزور گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجے میں شہزور گاڑی میں سوار 10 افراد میں سے ایک شخص جاں بحق اور 9افراد زخمی ہوئےگئے۔متوفی کی شناخت 20 آ فتاب ولد گل حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں40 سالہ فیاض جاں بحق ہوگیا۔ سپر ہائی وے پر واقع اللہ بخش گوٹھ میں جمعرات بازار کے قریب کرنٹ لگنے سے نشے کاعادی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ گلستان جوہر بلاک 15عارف ایلویو کے قریب ٹریفک حادثے میں ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی ابراہیم حیدری قبرستان کے اندر سے 35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید