• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر پارک اور قصر مسیب رضویہ سوسائٹی سے چپ تعزیہ کے جلوس آج برآمد ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑکی مناسبت سے چپ تعزیہ کا مرکزی جلو س نشتر پارک سےمنگل کی صبح برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارا در اور وہاں سے نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لین پہنچ کراختتام پذہرہوگیا ، چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ قصر مسیب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید