• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ، سخت محنت کرکے اپنا مستقبل بہتر بناسکتے ہیں، ڈاکٹر التفات حسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)طلبہ ابتدائی برسوں میں کم نمبر آنے کے باوجود، سخت محنت کرکے معاشرے میں اپنا مقام بناسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کیمسٹری ڈپارٹمنٹ المنائی 1973 کراچی یونیورسٹی کے ایک اجلاس میں گزشتہ روز طلبہ سے اپنے خطاب میں پاکستانی نژاد نامور امریکی کیمسٹ ڈاکٹر التفات حسن نے کیا۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود اپنے عزم اور سخت جدوجہد سے مالی وظیفے کے ذریعے ایک امریکی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی سے بھی پی ایچ ڈی کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید