• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری قابل مذمت، پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، زین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حکومت کے ایماء پر پارلیمنٹ کے تقدس کی توہین اور منتخب اسمبلی ممبران کی گرفتاری کے خلاف 13 ستمبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی حمایت کرتے ہیں ، اپنے بیان میں سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ نام نہاد جمہوری حکومت کے ایماء پر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس بے دردی سے پارلیمنٹ کے تقدس کی توئین کی گئی اور ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی کے اندر سے گرفتار کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید