• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کی فراہمی پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے پر چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ابتدائی عمر میں تعلیم کی فراہمی پالیسی پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ سے سکھر بینچ کے حکم نامے پر عملدرآمد سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرلی، جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ گذشتہ آرڈر پر عمل درآمد سے متعلق جامع رپورٹ طلب کررہے ہیں ، تعلیم اہم شعبہ ہے اسکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یونیسکو رپورٹ کے مطابق ابتدائی عمر کی تعلیم کے لئے کم ترین رجسٹریشن سندھ میں ہے، ملک بھر میں ابتدائی عمر کی تعلیم کی رجسٹریشن کی اوسط 43 فیصد جبکہ سندھ میں 27فیصد ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید