• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ادارے اپنا کام کررہے ہیں آپ اپنا کام کریں، ڈپٹی میئر کا گورنر سندھ کے بیان پر ردعمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے اپنا کام کررہے ہیں آپ اپنا کام کریں، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور بلدیاتی نمائندے ہی شہر کے مسائل کو حل کریں گے، آپ فکر نہ کریں، شہر کی سڑکیں بن رہی ہیں، ڈپٹی میئرنے کہا کہ اس شہر کو سید مصطفی کمال، فاروق ستار اور وسیم اختر نے بطور میئر کونسا بڑا پروجیکٹ دیا، پانی کے منصوبوں سمیت دیگر اہم منصوبوں پر اس وقت کام جاری ہے، شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کو جیالوں نے ہی حل کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید