• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری طبقے کو ریلیف کی فراہمی پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان بھر اور بالخصوص سندھ بھر میں معاشی استحکام کے لئے کاروباری طبقہ کو ریلیف کی فراہمی پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اپنی تاجر برادری کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ ملکی استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد جس کی سربراہی صدر رضوان عرفان نے کی سے ملاقات کے دوران کیا ،رضوان عرفان نے صوبائی وزیر کو صدر اور اطراف کے علاقوں میں درپیش مسائل بالخصوص، سیوریج، صفائی ستھرائی اور صدر کے اطراف میں قانونی و غیر قانونی پارکنگ کے باعث دکانداروں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ صدر کے اطراف جہاں غیرقانونی پارکنگ مافیا سرگرم ہوچکی ہے وہاں قانونی طور پر پارکنگ پر متعین عملہ بھی موٹر سائیکل والوں کے لئے عذاب بن چکا ہے، سعید غنی نے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کے تمام مسائل کا سنجیدگی کے حل کے مئیر کراچی اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہیں اور جلد ہی آپ کے تمام مسائل کا حل کردیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید