• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، 5 زخمی سمیت 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی تھانے کی حدود جہان آباد اسکول گلی کانٹا کے قریب مبینہ مقابلے میں دو زخمی اکرم اور عبدالرحمان عرف راحیل ، اور ساتھی امان اللہ کو گرفتار کرکے 2 غیر قانونی پستول، چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ، ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں،تیموریہ پولیس نے ہارون شاپنگ سینٹر سیکٹر 15A1بفرزون میں مبینہ مقابلے میں دو ملزمان جاوید اور عاطف عرف آصف کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 30بور پستول ، نائن ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل رضویہ سوسائٹی کی حدود سے چھینی گئی تھی ،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی کاز وے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی کامران ولد محمد حنیف اور ساتھی فیضان ولد محمد اشرف کو گرفتار کرکے دو پستول،دو موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، تھانہ شارع فیصل پولیس نے مبینہ طور پر شہر ی سے گاڑی چھیننے والے ملزم کو مبینہ مقابلہ کے بعد ملزم منور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،سرجانی پولیس نے مفرور و مطلوب ملزم سکندر ولد منظور خان کو گرفتار کرلیا ،جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹر عدنان ولد اسرار کو گرفتار کرکے زیر استعمال دو موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید