• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا کو منشیات فراہم کرنے وا لا گرفتار،20کلو چرس برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ میں طلبا کو منشیات فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے 20کلو چرس قبضے میں لے لی اے این ایف ذرائعکے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ شہر کے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فراہم کرنے والا منشیات فروش ایک تعلیی اداے کے قریب موجود ہے جس پر اے این ایف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 20کلو چرس برآمد کر لی ۔
کوئٹہ سے مزید