اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) گزشتہ ایک سال میں ملک بھر میں ایک ارب 23 کرورروپے کی بجلی چوری 84362 واقعات پر ڈسکوز نے 7068 مقدمات درج کرائے ،291افراد گرفتار ، 171 ملین روپے وصول ،کے الیکٹرک اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تین سالہ نقصانات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ یہ تفصیلات پاور ڈویژن کی جانب سے تحر یری جواب میں پیش کی گئیں۔ ایوان کو بتا یا گیا کہ سال 2021/22میں حیدر آبا د الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں 27ا عشاریہ چار فی صد بجلی کا نقصان ہوا۔ سال 2022/23میں 27. اعشاریہ ایک فی صد بجلی کا نقصان ہوا ۔ سال 2023/24میں 27. اعشاریہ ایک فیصد بجلی کا نقصان ہوا ۔تحریری جواب میں بتا یا گیا کہ کے الیکٹرک کو سال 2021/ 22میں15اعشاریہ 35فیصد بجلی کا نقصان ہوا ۔ سال 2022/23میں کے الیکٹرک کو 15 اعشاریہ 27فی صد نقصان ہوا۔سال 2023/24میں 15اعشاریہ 99فیصد بجلی کا نقصان ہوا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں پاور ڈویژن نے بتایا کہ سات ستمبر 2023سے 27اگست 2024کے دوران ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی چوری کرنے والے 84362کے واقعات ہوئے ۔ ڈسکوز سے بجلی چوری کرنے والے 291افراد گرفتار کئے گئے۔ ڈسکوز کی طرف سے 7068مقدمات درج کرائے گئے۔ ڈسکوز کی طرف سے 47ملازمین برطرف کئے گئے۔ چوری کے ضمن میں 43ملین کے ڈبلیو ایچ یونٹس چارج کئے گئے ۔ 1232ملین روپے چارج کئے گئے ۔ ان میں سے 171ملین روپے وصول کئے گئے ۔ان کے علاوہ ڈسکوز کی طرف سے 885381ملین روپے کے بقایاجات وصول کئے گئے۔