• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وفد افغانستان بھیجنے کا اعلان‘‘ وزیراعلیٰ کے پی کے نے ایک بار پھر قیادت اور پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) ’’مذاکرات کیلئے صوبے کا وفد افغانستان بھیجنے کا اعلان‘‘ وزیراعلیٰ کے پی کے نے ایک بار پھر قیادت اور پارٹی کو مشکل میںڈال دیا حکمراں جماعت نے وزیراعلی ٰ علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لے لیا , پاکستان تحریک انصاف ابھی اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ عام میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بلندوبانگ دعوؤں پر مبنی تقریر کے آفٹرشاکس سے باہر نہیں نکلی تھی جس میں انہوں نے وفاقی حکومت کو للکارا تھا کہ اگر دو ہفتے کے اندر ان کے لیڈر عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا نہ کیا گیا تو وہ خود انہیں رہا کرائیں گے جس کے بعد خواجہ آصف نے 15دن میں رہا کرانے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا تھا۔ اس تقریر میں علی امین گنڈاپور نے میڈیا کے ایک حصے کے نمائندوں کو بھی بے ضمیر قرار دیتے ہوئے ان پر الزامات لگائے تھے جس پر انہیں میڈیا کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے قائد عمران خان نے بھی گنڈا پور کے اس طرزعمل پر ناراضی کا اظہار کیاجبکہ ابھی وزیردفاع خواجہ آصف کے کاؤنٹ ڈاؤن کا ہندسہ4 پر ہی پہنچا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے جو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے اور مبینہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کے ایک ادارے سے ملاقات کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آئے تھے انہوں نے پشاور میں بار کونسلز ایسوسی ایشنز سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے ایک وفد افغانستان بھیجنے کا اعلان کر دیا، اپنے تخاطب کا حوالہ یا نام لئے بغیر ان کا کہنا تھا کہ تم اپنی پالیسی اپنے گھر رکھو۔

اہم خبریں سے مزید