کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور اداکار اور ماڈل عفان وحید اور آمنہ الیاس جمعہ کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان بنیں گے۔ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ کامیڈینز کے ساتھ فلم نہیں کروں گی کیونکہ اُن کے ساتھ فلمیں زیادہ مقبول نہیں ہوتیں۔ عفان وحید نے بھی اپنی شوبز زندگی میں پیش آنے والے یادگار واقعات حاضرین کے ساتھ شیئر کئے گئے۔ دونوں اداکاروں کے ساتھ مائنڈ گیمز بھی کھیلے گئے۔ نوجوانوں نے بھی دلچسپ اور مزیدار سوال پوچھے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔