• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود میں توقعات سے زیادہ کمی، مہنگائی کم رہے گی، معاشی تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں2فیصد کمی کا اعلان ،شرح سود17.5 فیصد کردیا، اس حوالے سے جیوخصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئےمعاشی تجزیہ کار، محمد سہیل نےکہا کہ شرح سود میں توقعات سے زیادہ کمی ہے مارکیٹ کا ڈیڑھ فیصد کے قریب خیال تھا۔مرکزی بینک نے اشارہ دیا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ مہنگائی کم رہے گی۔آئی ایم ایف شرح سود میں کمی سے ناراض ہوگا۔سینٹرل بینک نے یہ بھی سگنل دیا ہے کہ آئی ایم ایف کی فنڈنگ کوئی رسک نہیں ہے ۔مرکزی بینک نے اشارہ دیا ہے کہ اب ان کا فوکس گروتھ کی طرف جارہا ہے۔پاکستانی تاریخ کا جائزہ لیں تو ابھی بھی شرح سود زیادہ ہے ۔توقع ہے صنعت و حرفت میں بہتری آئے گی۔مہنگائی کی شرح توقعات سے زیادہ کم ہورہی ہے۔ توقع ہے اس مالی سال میں کاروبار کی گروتھ مہنگائی سے زیادہ ہوجائے ۔اس سال مہنگائی کی شرح10 فیصد تک آجائے گی۔کاروباری اعتماد میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید