لاہور (نمائندہ جنگ)سول کورٹ میں فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی زمین پر قبضے کیخلاف کیس کی سماعت آج تک ملتوی ہوگئی۔محمود بھٹی نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ جج محمد وسیم کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ عدالت نے وکلاء کی جانب سے دلائل طلب کررکھے ہیں ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ یتیم خانہ اور قبرستان بنانے کیلئے لی گئی زمین پرنیر بھٹی نے قبضہ کررکھا ہے،عدالت یتیم خانہ اور قبرستان کیلئے مختص زمین کا قبضہ چھڑوانے کا حکم دے۔