کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجاب چورنگی پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کی حدود پنجاب چورنگی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18سالہ نوجوان عبداللہ ولد اسلم جاں بحق ہوگیا،حادثہ کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرمتوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ۔