کراچی (افضل ندیم ڈوگر) صوبائی مسنگ کمیشن کے پاس کراچی کے لاپتہ سیاسی کارکن کے کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ مغوی ڈھائی ماہ قبل بازیاب ہوکر واپس آگیا تھا جو اپنے گھر میں موجود ہے جبکہ کمیشن اور پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16کی فرحانہ ریحان نے درخواست دائر کی تھی کہ نو جون 2024 کو ان کے شوہر کو فیاض پلازہ کی ایک دکان سے سادہ کپڑوں میں افراد اغوا کر کے لے گئے تھے اس کیس کی سماعت کے دوران پولیس سے رپورٹ لی جاتی رہی۔ جمعرات کو صوبائی مسنگ کمیشن کی سماعت کے پولیس حکام کی جانب سے شہر کے بلاک 16 رکھنے والے علاقوں کے 6 ایس ایچ او کمیشن کے روبرو پیش ہونے کے لیے پہنچے تھے۔ تھانہ یوسف پلازہ کی ایس ایچ او عظمی خان نے مسنگ کمیشن کو بتایا کہ فرحانہ ریحان درخواست دی تھی کہ ان کے شوہر ریحان سعید کو 9 جون کو نامعلوم افراد فیاض پلازہ بلاک 16 فیڈرل بی ایریا میں دکان سے ساتھ لے گئے تھے۔